in

چوبیس گھنٹوں میں حج کیلئے ساڑھے 4لاکھ درخواستوں کااندراج، رپورٹ

چوبیس گھنٹوں میں حج کیلئے ساڑھے 4لاکھ درخواستوں کااندراج، رپورٹ

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حج کیلئے 4 لاکھ 50 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی جانب سے حج کی درخواستوں کا اندراج کرادیا گیا۔

سعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے صرف مقامی سطح پر 60 ہزار افراد کو شرکت کی اجازت دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یہ تعداد آن لائن لنک جاری کئے جانے کے ابتدائی 24 گھنٹے کی ہے،درخواستیں جمع کرانے والوں میں 60 فیصد مرد جبکہ 40 فیصد خواتین ہیں۔

حکام کے مطابق حج کی درخواستیں جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے، یہ سلسلہ  13 ذیقعدہ تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے باعث 2020ء میں صرف ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی، رواں سال بھی دنیا بھر سے حجاج کی آمد پر پابندی ہے، صرف مقامی سطح پر سعودی شہری اور غیر ملکی ہی حج کرسکیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکارہ نے ایک کاروباری شخص پر جنسی زیادتی قتل کی کوشش کا الزام لگادیا

معروف اداکارہ نے ایک کاروباری شخص پر جنسی زیادتی قتل کی کوشش کا الزام لگادیا

اداکار شان شاہد ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے

اداکار شان شاہد ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے