in

پاکستانی نژاد برطانوی شہری اعلیٰ سرکاری ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستانی نژاد برطانوی شہری اعلیٰ سرکاری ایوارڈ کیلئے نامزد

نوشہرہ کے علاقے صالح خانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری راج ولی خٹک کو کمیونٹی خدمات کے صلے میں ملکہ برطانیہ نے برٹش ایمپائر میڈل کیلئے نامزد کردیا۔

برٹش ایمپائر میڈل برطانیہ اور دولت مشترکہ کا ایوارڈ ہے جو کہ برطانیہ کی ملکہ کی جانب سے ہر سال سول یا فوجی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

پاکستانی نژاد راج ولی خٹک گزشتہ کئی دہائیوں سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈ کیلئے میری نامزدگی پاکستان کیلئے قابل فخر ہے۔

راج ولی خٹک 1975ء سے برطانوی شہر ایلسبری میں مقیم ہیں جہاں وہ مقامی کمیونٹی کی خدمت میں سرگرم کردار ادا کررہے ہیں۔

راج ولی 2001ء سے 2005ء تک ایلسبری شہر کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی خصوصی دعوت پر ملکہ برطانیہ ان کی کمیونٹی کا دورہ بھی کرچکی ہے۔

راج ولی خٹک فلاحی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں اور معذور افراد کیلئے ایک ادارہ چلا رہے ہیں، اپنے اس کام کے سلسلے میں خدمات پر بھی وہ متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔

برٹش ایمپائر میڈل کیلئے نامزد ہونے کے بعد راج ولی خٹک کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 زارا نور کے شوہر شادی کے دن ان سے کیوں ناراض ہوئے ؟ اداکارہ نے ایسا واقعہ بتا دیا کہ آپ بھی مسکراد یں گے 

 زارا نور کے شوہر شادی کے دن ان سے کیوں ناراض ہوئے ؟ اداکارہ نے ایسا واقعہ بتا دیا کہ آپ بھی مسکراد یں گے 

پلے آف میں رسائی: کراچی کنگزاور پشاورزلمی کامقابلہ آج ہوگا

پلے آف میں رسائی: کراچی کنگزاور پشاورزلمی کامقابلہ آج ہوگا