in

سرگنگارام کی پڑپوتی امریکی ریاست کی اسٹیٹ سینیٹربن گئیں

سرگنگارام کی پڑپوتی امریکی ریاست کی اسٹیٹ سینیٹربن گئیں

لاہورکی تعمیروترقی کےاہم کردارسرگنگا رام کی پڑپوتی کیشا رام نےرواں ماہ امریکی ریاست ورماؤنٹ کی اسٹیٹ سینیٹر کا حلف اٹھالیا ہے۔

کیشا رام سال 2009 سے 2016 تک ورماؤنٹ کےایوان نمائنداگان کی رکن رہیں۔انھوں نےچٹن ڈن سکس فور ڈسٹرکٹ کی نمائندگی بھی کی۔کیشا رام کسی بھی امریکی اسٹیٹ آفس کی کم عمربھارتی امریکی رکن ہیں۔

کیشا رام کا بچپن لاس اینجلس میں گزرا۔انھوں نےہارورڈ کینیڈی اسکول سےپبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ہے۔

کیشا رام کےاسٹیٹ سینیٹر بننے پر یوایس قونصلیٹ جنرل لاہور نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 6 جنوری کو تقریب حلف برداری میں انھوں نے شلوار قمیص زیب تن کی ہوئی تھی۔

کیشا رام نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ورماؤنٹ آئی تھیں تو انھیں بتایا گیا کہ لاہور میں ہر روز ان کے پڑدادا کےلیے لوگ دعا کرتے ہیں۔ انھیں اس دن احساس ہوا تھا کہ سرگنگا رام نے صحت اور خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کتنی گراں قدر خدمات انجام دی تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

يورپی پارليمنٹ کا ڈس انفو لیب کے انکشافات کا نوٹس

يورپی پارليمنٹ کا ڈس انفو لیب کے انکشافات کا نوٹس

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے کی پہلی تصویر سامنے آ گئی

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے کی پہلی تصویر سامنے آ گئی