in

کینیڈا:دہشتگرد حملے میں شہید مسلم فیملی کی تدفین کردی گئی

کینیڈا:دہشتگرد حملے میں شہید مسلم فیملی کی تدفین کردی گئی

کینیڈا کے علاقے لندن میں دہشت گرد کے ٹرک حملے میں شہید ہونے والی مسلم فیملی کے چاروں افراد کو لندن اونٹاریو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نماز جنازہ کے موقع پر کینیڈین حکام کے علاوہ دیگر رنگ، نسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کینیڈا میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اورقونصل جنرل ٹورنٹو عبد الحمید بھی جنازہ گاہ پہنچے۔

نماز جنازہ مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر دو بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ادا کی گئی۔ تمام میتیوں کو کینیڈین پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ

پورا دن بجلی بند ہونیکی باتیں افواہیں ہیں،آئیسکو

پورا دن بجلی بند ہونیکی باتیں افواہیں ہیں،آئیسکو