in

شادی سے قبل دلہن کاانتقال، دولہا کی سالی سے شادی

شادی سے قبل دلہن کاانتقال، دولہا کی سالی سے شادی

بھارت میں ایک دلہن شادی سے کچھ دیر قبل انتقال کرگئی، جس کے بعد دولہا نے اسی منڈپ میں اپنی ہونیوالی سالی سے شادی کرلی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں شمس پورہ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں کم عمر دلہن شادی کی رسم پھیروں سے قبل بیہوش ہوکر گرپڑی، جس پر ایمبولینس کو بلایا گیا تاہم طبی عملے نے دل کا دورہ پڑنے سے دلہن کی موت کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی میں شریک ایک خاتون کا کہنا تھا کہ دلہن شادی کے روز بہتر محسوس نہیں کررہی تھی جس کے بعد وہ بیہوش ہوکر گرگئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کریں، دونوں گھرانے بیٹھ کر اس معاملے پر مشورہ کررہے تھے کہ کسی نے تجویز دی کہ دولہا کی شادی انتقال کرجانیوالی دلہن کی بہن سے کردی جائے، دونوں خاندانوں نے اس پر مشورہ کیا اور رضا مندی ظاہر کردی۔

رپورٹ کے مطابق دلہن کے بھائی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے انتہائی تکلیف دہ صورتحال تھی کہ میری ایک بہن کی میت ایک کمرے میں پڑی تھی اور دوسرے کمرے میں دوسری بہن کی شادی ہورہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات کے فوری بعد مرنیوالی دلہن کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی میں براہ راست میئر آنا ضروری ہے، وزیر اطلاعات

کراچی میں براہ راست میئر آنا ضروری ہے، وزیر اطلاعات

ویکسین لگوانے سے انکارخواتین پولیس اہلکاروں کومہنگاپڑگیا

ویکسین لگوانے سے انکارخواتین پولیس اہلکاروں کومہنگاپڑگیا