in

سعودی عرب نے60ہزارعازمین کو اس سال حج کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے60ہزارعازمین کو اس سال حج کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے محدود پیمانے پر 60ہزار عازمین کو اس سال حج کی اجازت دے دی ہے۔

ہفتےکو وزارت حج اور عمرے نے اعلان کیا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں رہنے والے 60 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ان میں سعودی شہری اور سعودیہ عرب میں مقیم غیرملکی افراد شامل ہونگے۔ ان افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے بعد حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی عرب سے باہر موجود افراد کو اس برس بھی حج کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جو افراد 18 سال سے 65 سال کے درمیان ہیں اور جن کو سعودیہ آنے سے 14 روز پہلے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہو، وہ حج کے لیے آسکیں گے۔ جن افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے اور جو افراد کرونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں،انھیں بھی حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔رواں برس حج کے مناسک 17 جولائی سے شروع ہو کر 22 جولائی کو مکمل ہونگے۔

سعودی عرب کی جانب سے حج کے موقع پر محدود عازمین کو اجازت دینے کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے باعث کیا گیا ہے۔ پچھلے برس بھی انتہائی مخصوص افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روس نے پاکستان سے چاول درآمد کرنے پر عائد پابندی اٹھالی, کثیر زر مبادلہ حاصل ہونے کا امکان

روس نے پاکستان سے چاول درآمد کرنے پر عائد پابندی اٹھالی, کثیر زر مبادلہ حاصل ہونے کا امکان

فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں 'ٹینا' کا کردار ایشوریا رائے کو آفر کیا جانے کا انکشاف لیکن پھر کردار نبھایا کیوں نہیں؟ خود ہی بتادیا

فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں ‘ٹینا’ کا کردار ایشوریا رائے کو آفر کیا جانے کا انکشاف لیکن پھر کردار نبھایا کیوں نہیں؟ خود ہی بتادیا