in

افغانستان میں لینڈ مائن صاف کرنیوالوں پر حملہ، 10 کارکن ہلاک

افغانستان میں لینڈ مائن صاف کرنیوالوں پر حملہ، 10 کارکن ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے کارکنوں پر مسلح نقاب پوشوں نے حملہ کردیا، واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ نے بدھ کو جاری ایک بیان میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والوں پر حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کے بیان کے مطابق واقعے میں صوبہ کے بغلانِ مرکزی نامی ضلع میں بارودی سرنگیں صاف کرنیوالے کارکنوں کے ایک کیمپ پر منگل کی رات گئے حملہ کیا گیا، جس میں 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

تاحال کسی مسلح گروپ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

ملکی وزارت داخلہ نے اس کیلئے طالبان عسکریت پسندوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں اس حملے کی مذمت کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر مزید مہنگا، آج کے کرنسی ریٹ

ملیر سعود آباد میں خاتون کی گمشدگی کا معمہ حل

ملیر سعود آباد میں خاتون کی گمشدگی کا معمہ حل