in

بوسنیا کے قصاب ’’راتکو ملادچ‘‘ کی سزا برقرار

بوسنیا کے قصاب ’’راتکو ملادچ‘‘ کی سزا برقرار

عالمی عدالت نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل ’’بوسنیا کے قصاب‘‘ سرب فوج کے سابق سربراہ راتکو ملادچ کو نسل کشی کے جرم میں ملنے والی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرب فوج کے سابق سربراہ راتکو ملادچ کو یہ سزا 1992ء سے 1995ء تک بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کیخلاف جرائم کے ارتکاب پر سنائی گئی تھی، یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد بدترین خونریزی تھی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کے ٹربیونل نے 2017ء میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کیخلاف راتکو ملادچ کی اپیل مسترد کردی۔

سابق سرب جنرل ’بوسنیا کا قصاب‘ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں، جن کی عمر تقریباً 79 سال ہے، ان کیخلاف فیصلہ پریذائیڈنگ جج پرسکا نایامبے نے یہ پڑھ کر سنایا۔

ہیگ میں قائم ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں ٹرائل کورٹ کی طرف سے ملادچ کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی توثیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ 5 ججوں پر مشتمل عالمی ٹربیونل کا فیصلہ حتمی ہے، اب اس کیخلاف کوئی اپیل نہیں کی جاسکتی۔ فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر ان تقریباً 8 ہزار افراد کی مائیں موجود تھیں، جنہیں بوسنیائی سرب فوج کی سریبرینیتسا پر چڑھائی کے وقت قتل کردیا گیا تھا۔ مارے جانے والوں میں زیادہ تر مسلمان مرد اور لڑکے شامل تھے، قتل عام کا شکار ہونیوالوں کے لواحقین انصاف کیلئے طویل عرصے تک جدوجہد کرتے رہے ہیں۔

ملادچ سابق یوگو سلاوین صدر سلوبودان ملازووچ اور سابق بوسنیائی سرب رہنماء رادووان کارادزچ کے ساتھی تھے، وہ گرفتاری سے قبل ایک دہائی تک مفرور رہے۔

واقعے کے وقت کی ایک ویڈیو فوٹیج میں راتکو ملادچ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس میں سریبرینیتسا میں موجود بچوں اور خواتین کو بسوں میں سوار کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مردوں کو پیدل ہی قریبی جنگل میں لے جاکر قتل کردیا گیا تھا۔

بوسنیا جنگ میں تقریباً ایک لاکھ افراد ہلاک جبکہ 22 لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے۔

ملادچ اس سرب تکون کا آخری حصہ ہیں جو انصاف کا سامنا کررہے ہیں۔ ملازووچ 2006ء میں دی ہیگ میں جاری اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران ہی قید خانے میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ کارادزچ سریبرینیتسا میں نسل کشی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کاٹ رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دس سال پرانی ٹویٹ کے باعث فاسٹ باؤلر پر پابندی عائد مگر اس ٹویٹ میں ایسا کیا تھا؟

دس سال پرانی ٹویٹ کے باعث فاسٹ باؤلر پر پابندی عائد مگر اس ٹویٹ میں ایسا کیا تھا؟

پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیل رہی ہے،خرم شیرزمان

پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیل رہی ہے،خرم شیرزمان