in

گاندھی کی پڑپوتی کو جعلسازی کے الزام میں 7سال قید

گاندھی کی پڑپوتی کو جعلسازی کے الزام میں 7سال قید

جنوبی افریقا کی عدالت نے مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکہ دہی اور 6 کروڑ رینڈ کی جعلسازی کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنادی۔

بی بی سی کے مطابق ڈربن کی ایک عدالت نے مہاتما گاندھی کی پڑ پوتی 56 سالہ آشیش لتا رامگووند کو 6 کروڑ رینڈ (جنوبی افریقی کرنسی تقریباً 32 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے) کی جعلسازی کا جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید کی سزا سنائی۔

رپورٹ کے مطابق آشیش لتا پر صنعتکار ایس آر مہاراج کو دھوکہ دینے کا الزام ہے، آشیش کو بھارت سے ایک کھیپ درآمد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی کو کلیئر کرنے کیلئے 62 لاکھ رینڈ دیئے گئے تھے تاہم اصل میں اتنی کسٹم ڈیوٹی تھی ہی نہیں۔ صنعتکار کی جانب سے لتا سے یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ ان کو منافع کا حصہ دیا جائے گا۔

آشیش لتا انسانی حقوق کے معروف کارکن الہ گاندھی اور آنجہانی میوا رامگووند کی بیٹی ہیں، الہ گاندھی، منی لال گاندھی کی بیٹی ہیں جو مہاتما گاندھی کے 4 بیٹوں میں سے دوسرے نمبر پر تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیس 2015ء میں درج ہوا، جس میں جنوبی افریقا کی قومی پراسیکیوشن اتھارٹی (این پی اے) نے بتایا کہ آشیش لتا نے مبینہ طور پر ممکنہ سرمایہ کاروں کو جعلی رسیدیں اور دستاویزات دکھا کر راضی کرنے کی کوشش کی، اس وقت آشیش لتا کو 50 ہزار رینڈ کی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق آشیش لتا کے خاندانی پس منظر اور نیٹ کیئر دستاویزات دیکھ کر مہاراج نے تحریری معاہدہ کیا تھا، تاہم بعد میں جب انہیں دھوکہ دہی کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے آشیش لتا کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلگت بلتستان:عوام میں سیاحتی مقامات تک راستےبنانےکابڑھتارجحان

گلگت بلتستان:عوام میں سیاحتی مقامات تک راستےبنانےکابڑھتارجحان

اداکارہ حرا مانی کی ٹک ٹاک ویڈیو دیکھیں

اداکارہ حرا مانی کی ٹک ٹاک ویڈیو دیکھیں