in

کینیڈا: نوجوان نےمسلمان خاندان پر ٹرک چڑھادیا، 4افراد جاں بحق

کینیڈا: نوجوان نےمسلمان خاندان پر ٹرک چڑھادیا، 4افراد جاں بحق

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر لندن میں 20سالہ نیتھینیل ویلٹمین نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں اس خاندان کے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے جان کر فٹ پاتھ پر گھڑے خاندان پر حملہ کیا۔

کینڈین پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 74 اور 44 سال، ایک 46 سالہ شخص اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں جب کہ اس خاندان کا تنہا زندہ بچ جانے والا ایک 9سالہ لڑکا شدید زخمی حالت میں اسپتال موجود ہے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل ٹوٹ چکے ہیں، اہل خانہ کےلیےغمگین ہیں، انہوں نے کہا کینیڈا میں اسلاموفوبیا کیلیے کوئی جگہ نہیں اور یہ نفرت قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کی عوام زخمی بچے کیلئےحاضر ہیں جو کہ اسپتال زیر علاج ہے اور جیسے ہی صحتیاب ہوجاؤ گے ہمیں یاد رہوگے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے پیش آیا جبکہ خاندان کو اطلاع پیر کے روز ملی۔ متاثرہ فیملی گھبرائی ہوئی ہے اور میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، جاں بحق افراد کی تدفیق کینیڈا میں ہی کی جائےگی۔ پاکستانی حکومت متاثرہ فیملی سے رابطے میں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گھوٹکی ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی

گھوٹکی ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی

 کھانے کوروٹی پہننے کوکپڑانہیںعمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانانہیں بلاول بھٹو

 کھانے کوروٹی پہننے کوکپڑانہیںعمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانانہیں بلاول بھٹو