in

آن لائن آرڈردینےوالےہوشیار،فرائیڈچکن میں تولیا نکل آیا

آن لائن آرڈردینےوالےہوشیار،فرائیڈچکن میں تولیا نکل آیا

خبر رساں ادارے نیویارک پوسٹ کے مطابق خاتون گاہک کی جانب سے فلپائن کے مشہور فوڈ چین جولی بی پر ایک آن لائن آرڈر دیا۔ جس میں فرائیڈ چکن سمیت دیگر چیزیں شامل تھیں۔

کھانا ڈیلیور ہونے کے بعد جب خاتون نے چکن توڑنے کی کوشش کی تو وہ حیران رہ گئیں کہ کوٹنگ کے اندر مرغی کا گوشت نہیں بلکہ تولیا موجود تھا۔

فیس بک پر اس تولیا نما چکن کی ویڈیو ایلی کیو پیریز ( گاہک ) کی جانب سے پوسٹ کی گئی، جسے دیکھتے ہی دیکھتے 80 ہزار سے افراد نے دیکھ لیا۔

خاتون کی جانب سے کھانے کا آرڈر گریپ نامی سائٹ سے کیا گیا۔ خاتون نے اپنی ویڈیو میں بتایا ہے کہ انہوں نے چھری سے بہت کوشش کی کہ وہ چکن کا ٹکڑا کاٹ کر اپنے بیٹے کو کھلائیں، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

ناکامی پر انہوں نے جب ہاتھ سے مرغی کا گوشت الگ کرنا چاہا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ فرائیڈ چکن نہیں تولیا فرائے تھا۔

خاتون کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ متعدد صارفین کی جانب سے ریسٹورنٹ پر تنقید جب کہ کچھ افراد نے اسے مزاحیہ واقعہ قرار دیا۔ کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ خاتون کو ہوٹل کے خلاف مقدمہ دائر کرنا چاہیئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:گھوٹکی ٹرین حادثہ کیوں ہوا،عینی شاہدکاانکشاف

ویڈیو:گھوٹکی ٹرین حادثہ کیوں ہوا،عینی شاہدکاانکشاف

بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟ خود ہی وجہ بتا دی 

بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟ خود ہی وجہ بتا دی