in

بھارت: ٹک ٹاک سمیت 59چینی ایپس پر مستقل پابندی عائد

بھارت: ٹک ٹاک سمیت 59چینی ایپس پر مستقل پابندی عائد

بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی موبائل ایپلی کیشنز پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارت الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر مستقل پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بھارت کی وزارت الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے جون 2020ء میں علی بابا کا یو سی براؤزر، وی چیٹ اور ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپلی کیشن پر پابندی عائد کی تھی۔

بھارتی حکومت نے 59 چینی ایپس پر عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنیوں کو رازداری اور سیکیورٹی سے متعلق اپنے مؤقف کی وضاحت کرنے کا موقع فراہم کیا تھا۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ چینی ایپس کی جانب سے فراہم کی جانے والی وضاحت سے مطمئن نہیں، یہی وجہ ہے کہ ان پر ملک میں مستقل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایپلی کیشنز بھارت کی خود مختاری، سالمیت، بھارت کے دفاع، ریاست کی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط سے متصادم ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے چینی ایپلیکیشنز پر پابندی کا فیصلہ لداخ سرحد پر بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد ہوا تھا، جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

بھارت نے ستمبر 2020ء میں بھی پب جی گیم سمیت 118 موبائل ایپس پر پابندی عائد کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی دارالحکومت ریاض دھماکے سے لرز اٹھا

سعودی دارالحکومت ریاض دھماکے سے لرز اٹھا

ڈالر سستا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر سستا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ