in

اسرائیلی فورسزنے خاتون صحافی کاہاتھ توڑ دیا

اسرائیلی فورسزنے خاتون صحافی کاہاتھ توڑ دیا

الجریرہ کی رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی گیوارا بودیری مشرقی بیت المقدس میں ہونے والے ‏فلسطینیوں کے احتجاج کی کوریج کے لیے موجود تھیں کہ اس دوران اسرائیلی فورسز نے انہیں ‏کوریج سے روک دیا۔

گیوارا بودیری کو اسرائیلی اہلکاروں نے ہتھکڑی لگائی اور گرفتار کرکے گاڑی میں بیٹھا دیا جبکہ کئی ‏گھنٹے بعد خاتون صحافی کو رہا کیا گیا۔

خاتون صحافی نے الجزیرہ کو بتایا کہ گرفتاری کے وقت اسرائیلی اہلکاروں کی جانب سے زدوکوب ‏کرنے کے دوران انہیں چوٹیں آئیں، بائیں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی زخم ‏آئے۔

گیوارا بودیری سن 2000 سے الجزیرہ نیٹ ورک سے وابستہ ہیں اور وہ الجزیرہ عربی چینل کے لیے ‏رپورٹنگ کررہی ہیں۔ صحافتی ذمہ داری کی ادائیگی کے دوران خاتون صحافی نے حفاظتی جیکٹ ‏پہن رکھی تھی جس پر پریس لکھا تھا اور ان کے پاس اسرئیلی حکومت کا پریس کارڈ ‏بھی موجود تھا۔

واضح رہے کہ یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کو بےدخل کیے جانے پر مظاہرہ کیا جارہا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنت مرزا کو جاہل کہنے پر عمر بٹ بھی میدان میں آگئے بشریٰ انصاری پر برس پڑے

جنت مرزا کو جاہل کہنے پر عمر بٹ بھی میدان میں آگئے بشریٰ انصاری پر برس پڑے

محبوبہ کے منگیتر کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

محبوبہ کے منگیتر کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار