in

معروف عالم مولانا کلب صادق کیلیے پدم بھوشن ایوارڈ کا اعلان

معروف عالم مولانا کلب صادق کیلیے پدم بھوشن ایوارڈ کا اعلان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مولانا کلب صادق کے علاوہ 16 افراد کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
دنیا بھر میں اپنی روشن خیالی اور رواداری کے لیے مشہور شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کا انتقال 24 نومبر سن 2020 کو لکھنؤ میں ہوا تھا۔

آپ کینسر، شدید نمونیا اور انفیکشن میں مبتلا تھے اور تقریباً ڈیڑھ ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔ مولانا کلبِ صادق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر بھی رہ چکے تھے۔

نہ صرف لکھنؤ بلکہ پوری دنیا میں شیعہ عالم دین کی حیثیت سے اپنی ایک الگ پہچان رکھنے والے مولانا کلبِ صادق پوری زندگی تعلیم کے فروغ اور مسلم معاشرے سے روایتی اور فرسودہ سوچ کے خاتمے کے لیے کوشاں رہے۔

مولانا کلب صادق سنہ 1939 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم مدرسے سے حاصل کی۔ لکھنؤ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔

ایک مسلمان مذہبی استاد ہونے کے علاوہ مولانا کلبِ صادق ایک معاشرتی مصلح بھی تھے۔ وہ تعلیم کے بارے میں بہت سنجیدہ تھے اور انھوں نے لکھنؤ میں بہت سے تعلیمی ادارے قائم کیے۔

مولانا کلبِ صادق نے سنہ 1982 میں توحید المسلمین کے نام سے ایک ٹرسٹ قائم کیا اور اتحاد کالج کی بنیاد رکھی اور انہوں نے معاشرے کی تعلیم کے لیے سخت محنت کی۔

شیعہ سنی اتحاد پر مولانا نے بہت کام کیا اور وہ پہلے ایسے مولانا تھے جنہوں نے شیعہ اور سنی دونوں فرقوں کو ایک ساتھ نماز پڑھنے کی ترغیب دی اور ان کی امامت بھی فرمائی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی 

امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھرتی ہوسکیں گے

امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھرتی ہوسکیں گے