in

افریقی ملک میں شدت پسندوں کا حملہ، 100 افراد ہلاک

افریقی ملک میں شدت پسندوں کا حملہ، 100 افراد ہلاک

افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی شہر میں رات گئے مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 100 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برکینا فاسو کے شہر سولہان میں مسلح شدت پسندوں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات حملہ کیا۔ سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 100 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

افریقی ملک برکینا فاسو کی حکومت نے شدت پسندوں کے حملے میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت کے سانحے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں نے گھروں اور مارکیٹوں کو آگ لگادی۔

حکومت نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے تاہم اب تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیڈی کانسٹیبلزنے بروقت ڈیوٹی پرپہنچنے کا طریقہ ڈھونڈنکالا

لیڈی کانسٹیبلزنے بروقت ڈیوٹی پرپہنچنے کا طریقہ ڈھونڈنکالا

جیونی: ایک مچھلی نے ماہی گیر کو مالا مال کردیا

جیونی: ایک مچھلی نے ماہی گیر کو مالا مال کردیا