in

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر کی کشمیری برادری آج بھارتی یوم جمہوریت کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس کی کال پر آج لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

کشمیری برادری کی جانب سے یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ دنیا میں جنت نظیر خطے کے باسی 70سال سے بھارتی غاصبانہ قبضے اور تشدد کی فضا میں سانس لےرہے ہیں۔

کشمیریوں پر بھارتی افواج نے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بھارتی غاصبانہ قبضے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی آزادی اور حق خود اداریت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک میں ڈالر سستا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک میں ڈالر سستا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

FSD waqas murder

وقاص قتل کیس: ملزمان کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور