in

نائیجیریا نےٹوئٹر پر غیرمعینہ مدت تک پابندی لگادی

نائیجیریا نےٹوئٹر پر غیرمعینہ مدت تک پابندی لگادی

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے نائیجیرین صدر کا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر نائجیریا نے ملک میں ٹوئٹر سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے 2 روز قبل نائیجیرین صدر کے ٹویٹ کو قواعد و ضوابط کے خلاف قرار دیتے ہوئے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔ جس پر احتجاج نائجیرین حکومت نے ٹوئٹر کو ملک میں بند کردیا۔

نائیجیرین صدر محمدو بوہاری نے ٹویٹ میں مخالفین کے لیے دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی۔

محمدو بوہاری کا ٹویٹ ایک ایسی صورت حال میں سامنے آیا تھا جب ملک میں علیحدگی پسندی کے جذبات اور تشدد کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، صدر نے ٹویٹ میں ریاست کے حامیوں کو سیکیورٹی حکام اور حکومت پر بڑھتے حملوں پر سزا دینے کی دھمکی دی تھی۔

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا

بوہاری نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ بیافرا میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران جو تباہی اور ہلاکتیں ہوئیں اُن کے ذمہ داران بہت کم عمر ہیں، جنہیں کچھ لوگ استعمال کررہے ہیں، ایسے لوگوں کو کسی صورت چھوڑنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم وہ ہیں جنہوں نے 30 ماہ تک جنگ کا سامنا کیا، اب ہم اُسی زبان میں ایسے لوگوں سے بات کریں گے، جن کے وہ حق دار ہیں‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Police

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی،7دہشتگرد گرفتار

سعدرفیق کیخلاف بطورسابق وزیرِریلوےنئی انکوائری کی منظوری،نیب

سعدرفیق کیخلاف بطورسابق وزیرِریلوےنئی انکوائری کی منظوری،نیب