in

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا

فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 2 سال کیلئے بند کردیا۔ فیس حکام کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ دو سال کیلئے معطل کردیا ہے۔

اپنے بیان میں فیس بک کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی معطلی کا باعث بننے والے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے اقدامات سے ہمارے قواعد کی سخت خلاف ورزی ہوئی ہے جو نئے نافذ پروٹوکول کے تحت دستیاب سب سے زیادہ سزا کے قابل ہے۔

جمعہ کو فیس بک کے نائب صدر برائے عالمی امور نک کلیگ نے کہا کہ ہم ان کے اکاؤنٹس کو 2 سال کیلئے معطل کر رہے ہیں جو رواں سال 7 جنوری کو ابتدائی معطلی کی تاریخ سے مؤثر ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیس بک اور انسٹاگرام سے اس وقت معطل کیاگیا تھا، جب انہوں نے الیکشن میں ناکامی کے بعد اپنے مشتعل حامیوں کے کیپٹل ہل پر حملے کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں، آپ لوگ بہت خاص ہیں۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ نے امریکا کی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ ’’دی ورج‘‘ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو ان کے عہدوں کے تحت دیا گیا متنازع استثنیٰ ایک ہفتے میں ختم کیا جاسکتا ہے، فیس بک مواد کے قواعد توڑنے والے اکاؤنٹس کو ‘اسٹرائکس’ بھیجنے سے متعلق مزید شفافیت کی بھی منصوبہ بندی کررہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت میں یورینیم کی فروخت،پاکستان کاتحقیقات کا مطالبہ

بھارت میں یورینیم کی فروخت،پاکستان کاتحقیقات کا مطالبہ

یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے بڑی کامیابی حاصل کرلی