in

انڈونیشیا کا اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ

انڈونیشیا کا اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے کرونا وائرس کے باعث اپنے شہريوں کو حج کی ادائیگی سے روک ديا، پچھلے سال کی طرح اس سال بھی انڈونيشی شہری حج ادا نہيں کرسکيں گے۔

انڈونیشیا کے وزير برائے مذہبي امور کا کہنا ہے سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے کوٹہ ارسال نہیں کیا اور نہ ہی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن شہریوں نے حج کیلئے رقم جمع کرائی ہے، انہیں آئندہ سال حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث سال 2020ء میں سعودی حکومت نے باہر سے حاجیوں کو نہ نہ بلانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ انتہائی محدود تعداد میں مقامی افراد نے حج کیا تھا۔

رواں سال بھی تاحال سعودی حکومت کی جانب سے کسی بھی ملک کے ساتھ سعودی کوٹے کا کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دشمن نہ کرے ن لیگ نے جو کام کیا ہے، شہبازگل

دشمن نہ کرے ن لیگ نے جو کام کیا ہے، شہبازگل

پروڈکشن ہاوسز عملے کی عزت کریں، یاسر حسین کا مطالبہ

پروڈکشن ہاوسز عملے کی عزت کریں، یاسر حسین کا مطالبہ