in

چین: برڈفُلو سے انسان کے متاثر ہونے کاپہلا کیس رپورٹ

چین: برڈفُلو سے انسان کے متاثر ہونے کاپہلا کیس رپورٹ

چین میں برڈ فلو کے پہلے انسانی انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔ بیجنگ کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نے کہا ہے کہ مشرقی صوبے جیانگسو میں 41 سالہ شخص میں وائرس پایا گیا ہے تاہم اس کے پھیلاؤ کا خطرہ نہایت کم ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایچ 10 این 3 کے نام سے پہچانے جانیوالے وائرس برڈ فلو کے شکار زنجیانگ کے رہائشی کو 28 اپریل کو اسپتال لایا گیا جبکہ 28 مئی کو خون کے نمونے میں بیماری کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کمیشن نے مریض کے متاثر ہونے کی تفصیل نہیں بتائی تاہم کہا ہے کہ اس کے قریبی افراد کے طبی معائنے میں مزید کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور برڈ فلو کے پھیلاؤ کا خطرہ نہایت کم ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چونکہ اس امر کی ابھی تک معلومات نہیں کہ مریض کو برڈ فلو وائرس کہاں سے لگا اور مقامی آبادی میں مزید کوئی کیس بھی سامنے نہیں آیا، اس لئے انسانوں کو ایک دوسرے سے اس بیماری کے لگنے کی ابھی تک کوئی علامات نظر نہیں آتیں۔

خیال رہے کہ چین میں اس وائرس کی ایک قسم ایچ 7 این 9 سے 2017ء میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایچ 7 این 9 وائرس کے بعد انسانوں کو ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے کے بہت ہی کم واقعات ہوتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کا سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کا سپاہی شہید

Naeem Ashraf Butt Art Final

اسٹيبلشمنٹ نيوٹرل رہےتو لڑنےکا جواز نہیں، سينئرليگی پارليمنٹيرين