in

امریکا کا بگرام ایئر بیس افغان حکومت کو دینے کااعلان

امریکا کا بگرام ایئر بیس افغان حکومت کو دینے کااعلان

امریکا نے افغانستان کا سب سے بڑا اور مشہور بگرام ایئر بیس افغان حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا فوجی اڈہ 20 دنوں میں افغان فوج کے حوالے کردے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے حتمی تاریخ دیئے بغیر بتایا کہ میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ ہم بگرام ایئر بیس کو (افغان حکومت) کے حوالے کر دیں گے۔

سکیورٹی امور سے وابستہ افغان عہدیدار نے کہا ہے کہ بگرام ایئر بیس کی حوالگی کا عمل اگلے 20 دنوں میں متوقع ہے، فوجی اڈے کے انتظامی امور سنبھالنے کیلئے وزارت دفاع نے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

بگرام ایئر بیس 1980ء کی دہائی میں سویت یونین نے تعمیر کیا تھا، یہ افغانستان میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں امریکی اور نیٹو فوجی تعینات رہے ہیں۔

گزشتہ 2 دہائیوں سے افغانستان میں بگرام ایئر بیس امریکی فوج کیلئے فضائی اور زمینی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے، اس سب سے بڑے فوجی اڈے میں ایک جیل بھی قائم ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں جہادی اور طالبان جنگجوؤں کو قید میں رکھا جاچکا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے اور ایک اندازے کے مطابق 30 سے 40 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔

امریکا کی دو دہائیوں سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی غرض سے اپریل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ستمبر کے مہینے تک دو ہزار 500 امریکی فوجی اور 16 ہزار کے قریب سویلین کنٹریکٹر افغانستان سے واپس بلالئے جائیں گے۔

امریکا یکم مئی سے پہلے 6 فوجی اڈے افغان حکومت کے حوالے کرچکا ہے، گزشتہ ماہ صوبہ قندھار میں قائم دوسرے بڑے فوجی اڈے کی حوالگی کا عمل بھی مکمل ہوا تھا۔

خیال رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز گذشتہ سال ستمبر میں ہوا تھا، اس کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان جنگ کے اختتام کے حوالے سے کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

امن مذاکرات ایک مرتبہ پھر بحال کرنے کی غرض سے منگل کو افغان حکومت کے نمائندگان قطر کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ اس حوالے سے وزارت امن کی ترجمان ناجیہ انوری نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی ٹیم سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہے، افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسجد نبوی میں ڈیجیٹل کتب خانے کا افتتاح

مسجد نبوی میں ڈیجیٹل کتب خانے کا افتتاح

پاکستان کا وہ بینک جس نے اپنی 50 فیصد برانچز بند کردیں کسٹمر رُل گئے

پاکستان کا وہ بینک جس نے اپنی 50 فیصد برانچز بند کردیں کسٹمر رُل گئے