in

نائیجیریا میں مدرسے کے 100 سے زائد طلبہ اغواء

نائیجیریا میں مدرسے کے 100 سے زائد طلبہ اغواء

نائیجیریا میں مدرسے کے 150 طلبہ کو اغواء کرلیا گیا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے مرکزی صوبے نائیجر میں 30 مئی اتوار کے روز مسلح حملہ آوروں نے ایک اسلامی مدرسے پر حملہ کرکے تقریباً 150 طلبہ کو اغوا کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، اس وقت مدرسے میں تقریباً 200 طلبہ موجود تھے، جس میں سے بیشتر کو اغواء کرلیا گیا، اغوا کئے گئے طلبہ کی حتمی تعداد غیر واضح ہے۔

پولیس کے ترجمان واسیُو عابدون کے مطابق مسلح حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، مغوی طلبہ کی بازیابی کیلئے کئی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی سی بی کےسخت بایو سیکیور قوائد تیار

پی سی بی کےسخت بایو سیکیور قوائد تیار

اجے دیوگن نے بھی بنگلہ خرید لیا قیمت آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

اجے دیوگن نے بھی بنگلہ خرید لیا قیمت آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ