in

برطانوی وزیراعظم نے شادی کرلی

برطانوی وزیراعظم نے شادی کرلی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لندن میں چھپ کر شادی کرلی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بورس جانسن نے چھپ چھپا کر اپنی دوست کیری سائمنڈ سے شادی کی ہے۔

طانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل میں ہوئی۔ جس میں صرف 30 افراد نے شرکت کی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تاریخی عمارت سیاحوں سے یہ کہہ کر خالی کرائی گئی کہ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک سو نناوے برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی لیڈر نے وزارت عظمیٰ کے دور میں شادی کی ہو۔ اس سے سال سال 1822 میں لارڈ لیور پول نے وزارت عظمیٰ کے دوران شادی کی تھی۔

شادی کی خبروں پر برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دی سن کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے سینیر حکام بھی اس شادی سے متعلق لاعلم تھے۔ شادی کی تصدیق سامنے نہ آنے کے باوجود مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نئے جوڑے کو شادی کی مبارک باد دی گئی۔

قبل ازیں گزشتہ سال فروری میں 56 سالہ جانسن اور 33 سالہ کیری نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ یہ کیری کی پہلی اور برطانوی وزیراعظم کی تیسری شادی ہے۔ بورس جانسن کے دیگر 2 اہلیہ سے 5 بچے ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت سنبھالی تو شدید بحران کا سامنا تھا وزیر اعظم نے معیشت کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کئے و وزیر خزانہ

حکومت سنبھالی تو شدید بحران کا سامنا تھا وزیر اعظم نے معیشت کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کئے و وزیر خزانہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں 5افراد کی 16 سالہ لڑکے سے زیادتی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی 

ڈیرہ اسماعیل خان میں 5افراد کی 16 سالہ لڑکے سے زیادتی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی