in

کینیڈا کےبورڈنگ اسکول سے 215بچوں کی اجتماعی قبر دریافت

کینیڈا کےبورڈنگ اسکول سے 215بچوں کی اجتماعی قبر دریافت

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے پرانے بورڈنگ اسکول سے 215 بچوں کی باقیات نکالی گئی ہیں۔ یہ اسکول 1978سے بند ہے جبکہ برآمد ہونے والی باقیات برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس کے طلبا کی ہیں۔

یہ اسکول برسوں پرانی مقامی ثقافت کے علمبردار اس علاقے کی اصلی اور قدیم نسل کو جدید ثقافت کے تابع کرانے کے لیے بنایا گیا تھا اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے 500 طلبا ایک ہی قدیم مقامی نسل، ثقافت اور تہذیب سے تعلق رکھتے تھے۔

اجتماعی قبر دریافت ہونے پر بچوں کی اموات کا وقت اور  وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی تاریخ کے شرمناک باب کی دردناک یاد دہانی ہے۔

واضح رہے کہ 19اور 20ویں صدی کے دوران کینیڈا میں حکومت اور مذہبی حکام کے ذریعے چلائے جانے والے بورڈنگ اسکول میں قدیم مقامی نسل سے تعلق رکھنے والے بچوں کو والدین سے زبردستی علیحدہ رکھ کر نئی زبان اور جدید ثقافت اپنانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھ گیا

کراچی: مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھ گیا

بھارت کی وہ اداکارائیں جو جسم فروشی سمیت شرمناک الزامات میں پکڑی گئیں نام منظرعام پر

بھارت کی وہ اداکارائیں جو جسم فروشی سمیت شرمناک الزامات میں پکڑی گئیں نام منظرعام پر