in

موڈرنا ویکسین کرونا کی نئی قسم کیخلاف بھی مؤثر قرار

موڈرنا ویکسین کرونا کی نئی قسم کیخلاف بھی مؤثر قرار

امریکی دواساز کمپنی موڈرنا کا دعویٰ ہے کہ ان کی ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقا سے منظرعام پر آنیوالی کرونا کی نئی قسم کیخلاف بھی مؤثر ہے۔

اے ایف پی کے مطابق دواساز کمپنی موڈرنا نے کہا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹس سے ثابت ہوا ہے کہ ہماری تیار کردہ کرونا ویکسین نئی قسم کے وائرس کے خلاف بھی مؤثر ہوگی، تاہم کمپنی نے احتیاط برتتے ہوئے جنوبی افریقا اور برطانیہ میں سامنے آنے والی وائرس کی نئی قسم پر تجربات شروع کردیئے ہیں۔

کمپنی کے سربراہ اسٹیفن بانسل کا کہنا ہے کہ تجربات کی بنیاد پر سامنے آنے والے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ موڈرنا کی ویکسین نئے قسم کے وائرس کا بھی مقابلہ کرسکتی ہے۔

حالیہ ویکسین کے اثرات پر جاری تحقیق ’ایم آر این اے 1273‘ کے تحت موڈرنا کمپنی نے ان 8 افراد کے خون کے نمونے لئے ہیں جن کو ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سامنے آنے والی وائرس کی نئی قسم اینٹی باڈیز کو غیر مؤثر نہیں کرتی جو ویکسین لگانے سے جسم میں پیدا ہوتے ہیں اور کرونا وائرس کو انسانی خلیوں میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔

جنوبی افریقا میں سامنے آنیوالی وائرس کی نئی قسم سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ اینٹی باڈیز کے اثرات کو 6 گنا غیر مؤثر کردیتی ہے۔

قومی صحت کے اداروں کے اشتراک سے کی گئی تحقیق کے نتائج تک تمام سائنسی کمیونٹی کو رسائی حاصل ہے تاکہ وہ اس کا جائزہ لے سکیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلاول نے شریف خاندان سے بدلہ لیا ہے، زرتاج گل

بلاول نے شریف خاندان سے بدلہ لیا ہے، زرتاج گل

زرتاج گل نےغلطی سےمسلح افواج کو سیاسی ادارہ کہہ دیا

زرتاج گل نےغلطی سےمسلح افواج کو سیاسی ادارہ کہہ دیا