in

اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے قرارداد منظور

اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے قرارداد منظور

پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن کی قرارداد کو واضح اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اجلاس ہوا۔  پاکستان نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کی قرارداد پیش کی۔ ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں قرارداد کو واضح اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے نیویارک اور جنیوا میں پاکستانی مشن کی انتھک محنت اور کارکردگی کو سراہا۔

پاکستان نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطین کی صورتحال پر ہیومن رائٹس کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی ۔وزیرخارجہ نے ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا پُرزورمطالبہ کیا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں تقریب سے خطاب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورت حال پر اجلاس بلایا۔ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے کئی فلسطینیوں کی جانیں گئیں۔ شاہ محمود قریشی نے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مضبوط مؤقف اپنایا۔ اس وقت مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیلی قبضے کو ختم کیا جاسکے۔ مشرق وسطیٰ میں امن تک جنرل اسمبلی چین سے نہیں بیٹھے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی معروف اداکارہ جیا علی نے کاروباری شخصیت اور کرکٹ کوچ سے شادی کر لی 

پاکستان کی معروف اداکارہ جیا علی نے کاروباری شخصیت اور کرکٹ کوچ سے شادی کر لی 

بات پکی کی نئی تصاویرکےساتھ والدکیلئے منال خان کی جذباتی پوسٹ

بات پکی کی نئی تصاویرکےساتھ والدکیلئے منال خان کی جذباتی پوسٹ