in

کرونا کے75 فیصد کیسز بھارتی قسم کے وائرس ہیں،برطانیہ

کرونا کے75 فیصد کیسز بھارتی قسم کے وائرس ہیں،برطانیہ

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت نے بتایا کہ کرونا کی بھارتی قسم نے برطانیہ میں زندگی معمول پر لانے میں بڑی رکاوٹ کھڑی کردی ہے۔ پابندیاں کم تو کردی گئی ہیں، تاہم خدشہ ہے کہ اس وائرس سے پھر حالات بگڑ نہ جائیں۔

وزیر صحت میٹ ہینکاک نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں کورونا کیسز کے تقریبا ً 75 فیصد نئے کیسز بھارتی قسم کے ہیں۔ نئے مریضوں میں سے تقریباً 2 تہائی بھارتی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ مسلسل دوسرے روز کرونا کیسز میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق کرونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کو کیسز میں اس قدر اضافے کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے ابتدا میں نئے وائرس کے کیسز سامنے آنے پر بھارت کو تاخیر سے ریڈ لسٹ میں شامل کیا، جس کی وجہ سے برطانیہ میں کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ابتدا میں برطانوی حکام نئے ساخت کے کرونا وائرس کو  شناخت نہیں کرسکے تھے۔ جس کے باعث یہ وائرس برطانیہ سے دیگر ممالک تک بھی پہنچا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہباز شریف او ر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج ہوگی

شہباز شریف او ر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج ہوگی

فٹبال فیڈریشن کےانتخابات کیلئےبات چیت جاری ہے،فہمیدا مرزا

فٹبال فیڈریشن کےانتخابات کیلئےبات چیت جاری ہے،فہمیدا مرزا