in

امریکا: کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

امریکا: کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ بدھ کے روز ریل کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی کے قریب پیش آیا۔

سینٹا کلارا کے شیرف آفس کے ترجمان رسل ڈیوس کا کہنا تھا کہ سین ہوزے میں واقع ویلی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے قریب ریل گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ایک مرکز میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ واقعہ میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کئی تفتیش کاروں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ فائرنگ کے مقام سے خود کو دور رہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس طرح ہلاک ہوا اور نہ ہی مرنے والے دیگر افراد اور زخمیوں کی شناخت سے متعلق کوئی بیان جاری کیا گیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق،دو پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کی شناخت سام کیسیڈی کے نام سے کی ہے، جو اسی ریل یارڈ میں ملازم تھا۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق،ممکنہ طور پر واقعہ ایک میٹنگ کے دوران پیش آیا، مگر فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

سین ہوزے کے میئر سیم لکارڈو نے اس واقعہ کو ایک تاریک لمحے کا نام دیا ہے۔ واقعہ سے متعلق وائٹ ہاؤس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن مدد کی پیشکش کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی دارالحکومت اشنگٹن سے جاری بیان میں صدر بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ گن وائلنس کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی پر کام تیز کیا جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گولی سے جانے والی ہر جان ہماری قوم کی روح میں چھید کر دیتی ہے۔ ہمیں مزید کام کرنا ہوگا اور ہم ایسا کر سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور امریکی روزنامے یو ایس اے ٹوڈے نے نارتھ ایسٹرن یونیوسٹی کے تعاون سے پچھلے 15 سال کے دوران امریکا میں پیش آنے والی ماس شوٹنگز کے واقعات کے اعدادو شمار جمع کئے ہیں، اور ان سے پتہ چلتا ہے کہ سین ہوزے میں پیش آنے والا واقعہ 2021 کے دوران امریکا میں ماس شوٹنگ کا 15واں واقعہ ہے۔

2021کے دوران فائرنگ کے ایسے واقعات میں 86 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 2020 کے دوران یہ تعداد 106 تھی۔

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کا شہر سین ہوزے تقریباً 10 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے، جو سان فرانسسکو کے ساحلی علاقے میں واقع ہے۔ اسے ٹیکنالوجی کی ایجادات و اختراعات اور بڑی کمپنیوں کے عالمی مرکز کا ایک اہم شہر سمجھا جاتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

سندھ میں کرونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

سندھ میں کرونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ