in

بھارتی کسان احتجاج:سدھو نےبھی گھرپر سیاہ پرچم لہرادیا

بھارتی کسان احتجاج:سدھو نےبھی گھرپر سیاہ پرچم لہرادیا

نوجوت سنگھ سدھو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر کی چھت پر سیاہ پرچم لہرا رہے ہیں۔

سدھو پاجی نے اسی ویڈیو میں اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ بیس پچیس سالوں سے کم ہورہی آمدنی اور بڑھتے ہوئے قرض کے سبب کسان پریشان ہیں۔

بھارت: 14اپریل کےبعد کروناکیسز 2لاکھ سےکم

انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے کسانوں کو تحریک چلانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ پنجاب آج ایک ساتھ تین زرعی قوانین کی جنگ لڑرہا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ ان قوانین کو واپس نہ لیا گیا تو پنجاب پھر کھڑا نہیں ہوپائے گا۔ میرے گھر پر سیاہ پرچم لگ گیا ہے جو نئے قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ جب تک قوانین واپس نہیں ہوں گے اس پرچم کو نہیں اتارا جائے گا۔

دوسری جانب بھارت ميں کرونا کيسز ميں پھر اضافہ ہوگیا اور مزيد 4 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں متنازع قوانين کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں جس پر کسانوں نے یوم سیاہ منایا۔

خلیج بنگال میں بننے والا یاس شدید ترین طوفان میں تبدیل

اس موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے اور دہلی کے اطراف کے علاقوں میں ہزاروں کسانوں نے دھرنا بھی دیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی اپنے گھر پر سیاہ پرچم لہرایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کسی کا درد مل سکے تو لے ادھار، زارا نور عباس

کسی کا درد مل سکے تو لے ادھار، زارا نور عباس

سنجے دت کو دبئی میں بڑی خوشخبری مل گئی

سنجے دت کو دبئی میں بڑی خوشخبری مل گئی