in

پڑوسی ممالک امریکا کو اڈے نہ دیں، طالبان کا انتباہ

پڑوسی ممالک امریکا کو اڈے نہ دیں، طالبان کا انتباہ

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ اگر پڑوسی ممالک کی جانب سے خطے میں امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ عظیم غلطی ہوگی جو تاریخ میں لکھی جائے گی۔

طالبان نے قطر میں اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ پڑوسی ممالک کی جانب سے ایسی کسی غلطی پر خاموش نہیں رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے بین الااقوامی میڈیا سے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ امریکا، افغانستان سے انخلا کے بعد ہمارے ہمسایہ ملک میں اس مقصد کےلیے رہناچاہتا ہے کہ وہ ہمارے ملک میں آپریشنز کرسکے۔

کیا پاکستانی طالبان ایک بار پھر متحرک ہورہے ہیں؟

افغان طالبان نے اپنے بیان میں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری سرزمین کسی دوسرے کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی دوسرا بھی اپنی سرزمین اور فضائی حدود ہمارے ملک کے خلاف استعمال نہ کرے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز واضح انداز میں کہا کہ پاکستان امریکا کو فوجی بیسز فراہم نہیں کرے گا۔

پولیس کمائی میں مصروف، طالبان کراچی پہنچ گئے

یاد رہے کہ امریکا نے 11 ستمبر تک افغانستان سے اپنے فوجی انخلا کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ بوقت ضرورت افغانستان میں آپریشنز کرسکے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر مزید مہنگا، آج کے کرنسی ریٹ