in

اسرائیلی سرکاری ٹی وی پر فلسطینی ہیکر کا حملہ

Mobile Hacking Isb Pkg 25-11

گذشتہ رات فلسطینی ہیکر نے اسرائیل کے سرکاری ٹی وی کو ہیک کرتے ہوئے لکھا کہ ”یروشلم فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے”۔

ہیکر کے اس جملے کے بعد براہ راست نشریات منقطع کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی حملے رک گئے ہیں۔ تاہم، جنگ بندی کے اگلے ہی روز اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں جشن منانے والوں پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کی تھیں۔

اسرائیل، حماس میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

مصر کی ثالثی کی بدولت اسرائیل اور حماس کے درمیان 21مئی کو غیر مشروط معاہدہ طے پایا تھا۔

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 65 بچوں سمیت کم سے کم 232 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ میڈیا ہاؤسز سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PM Imran Khan

وزیراعظم لیہ میں آج 14ارب روپے کے منصوبوں کاافتتاح کرینگے

پنجاب میں میڈیکل یونیورسٹیز، نرسنگ کالجز کھولنے کا فیصلہ

پنجاب میں میڈیکل یونیورسٹیز، نرسنگ کالجز کھولنے کا فیصلہ