in

سعودی بچی کی چیتے کے ساتھ ٹہلنے کی ویڈیو وائرل

سعودی بچی کی چیتے کے ساتھ ٹہلنے کی ویڈیو وائرل

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی کار سے نیچے اترتی ہے اور اپنے ساتھ کار میں موجود ایک چیتے کو نیچے اتارتی ہے۔ بچی نے چیتے کو رسی سے باندھ رکھا ہے اور وہ چیتے کے ساتھ تیزی سے چلنے کی کوشش کرتی ہے۔ چیتا بچی سے رسی چھڑا کر تیزی سے چلنے کی کوشش کرتا ہے مگر بچی نے اسے پکڑ رکھا ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب میں جنگلی حیات کے فروغ کے قومی مرکز نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں‌کہا ہے کہ وہ اس ویڈیو چھان بین کررہے ہیں۔ ویڈیو کا معاملہ متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ خون خوار جانوروں کو گھروں میں رکھنے پرپابندی سے متعلق قانون پرعمل درآمد کرایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں‌ خون خوار جانوروں‌کوگھروں میں پالنے اور انہیں گھروں‌میں رکھنے پر10 سال قید اور 30 ملین ریال جرمانہ ہے۔ خیال رہے کہ چیتے کا شکار جنگل کے شکاری اور خون خوار وحشی جانوروں میں ہوتا ہے اور اس طرح کے جانوروں کے گھروں میں پالنے اور رکھنے پرسختی سے پابندی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زویا ناصر سے منگنی ختم کرنے پر جرمن وی لاگر کی وضاحت

زویا ناصر سے منگنی ختم کرنے پر جرمن وی لاگر کی وضاحت

مسائل کے باوجود شرح نمومیں اضافہ ہورہاہے،فرخ حبیب

مسائل کے باوجود شرح نمومیں اضافہ ہورہاہے،فرخ حبیب