in

سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت اور ٹرانسپورٹ کی کمیٹی کی مشترکہ ٹیموں نے خلاف ورزی کے مرتکب متعدد ایپ ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف چالان کیے جبکہ بعض لیموزین ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لیا گیا جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

تفتیشی کمیٹی نے ریاض شہر اور گرد ونواح میں ایک ہزار 400 سے زائد تفتیشی کارروائیاں کی گئیں جن میں 125 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار نے بتایا کہ ایسے لیموزین ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا جو فیملی ڈرائیور، چوکیدار اور مویشی فارمنگ کے پیشہ سے منسلک تھے مگر وہ لیموزین چلا رہے تھے جو قانون کے خلاف ہے جبکہ دوران تفتیش کفیلوں کے تعاون سے مفرور ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

وزارت افراد قوت کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں وزارت کے ٹول فری نمبر 19911پر اطلاع کریں۔

واضح رہے ٹیکسی سروس ایپلیکیشن میں غیرملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔ ایپ ٹیکسی صرف سعودی شہری ہی چلاسکتے ہیں۔

وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض غیر ملکی کرائے پر گاڑی حاصل کرکے اسے ایپ ٹیکسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو قانون شکنی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال دراصل کون ہیں؟ ان کی دلچسپ پریم کہانی جانئے

ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال دراصل کون ہیں؟ ان کی دلچسپ پریم کہانی جانئے

سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن کی ای سروسز پاکستان موبائل نمبرپورٹیبلٹی کیساتھ منسلک

سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن کی ای سروسز پاکستان موبائل نمبرپورٹیبلٹی کیساتھ منسلک