in

کتوں سے پھیلنے والے نئے کرونا وائرس کا انکشاف: تحقیق

کتوں سے پھیلنے والے نئے کرونا وائرس کا انکشاف: تحقیق

ایک تحقیق میں کتوں سے پھیلنے والے نئے کرونا وائرس کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کرونا وائرس کی یہ نئی قسم 2017ء اور 2018ء میں اسپتال میں زیر علاج نمونیا کے مریضوں میں سامنے آئی تھی، اگر بطور پیتھوجن اس کی تصدیق ہوگئی تو یہ انسانوں کو متاثر کرنیوالی کرونا وائرس کی آٹھویں قسم ہوگی۔

منگل کو کلینکل انفیکشیس ڈیزیز جرنل میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جانوروں سے پھیلنے والا یہ کرونا وائرس انسانوں کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی ریاست سارا واک کے اسپتال سے نمونیا کے 301 مریضوں کے نمونے حاصل کئے گئے، جن میں سے 8 نمونوں میں کینائن کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ان میں سے اکثریت 5 سال سے کم عمر بچوں کی تھی۔

سائنسدانوں کے مطابق اس وائرس میں ساخت تبدیل ہونیوالی جینیاتی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے جو اس سے قبل سامنے آنیوالے کینائن وائرسوں میں سامنے نہیں آئی تھی، یہ صلاحیت سارس کوو اور سارس کووو ٹو جیسے وائرسوں میں بھی پائی جاتی تھی، جو کرونا کی وباء کا باعث بن رہا ہے۔

تحقیق کے مصنفین کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ کیا یہ وائرس انسانوں کو بیمار کرنے کا سبب بن سکتا ہے یا نہیں۔ اس وائرس کی انسانوں کے درمیان منتقلی کی تصدیق کرنے کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ابھی تک کرونا وائرس کی 7 ایسی اقسام سامنے آچکی ہیں جو انسانوں کو بیمار کرسکتی ہیں، ان میں سے 4 بخار اور زکام کی وجہ بنتی ہیں جبکہ 3 اقسام جان لیوا ہوسکتی ہیں، جن میں سارس، مرس اور کووڈ 19 شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرسٹین کی میرے مذہب کے بارے میں بے احتیاطی نے مجھے یہ فیصلہ لینے پر مجبور کیا اداکارہ زویا ناصر نے جرمن منگیتر سے علیحدگی کا اعلان کردیا

کرسٹین کی میرے مذہب کے بارے میں بے احتیاطی نے مجھے یہ فیصلہ لینے پر مجبور کیا اداکارہ زویا ناصر نے جرمن منگیتر سے علیحدگی کا اعلان کردیا

گلوکارہ شریا گھوشال بیٹے کی ماں بن گئیں

گلوکارہ شریا گھوشال بیٹے کی ماں بن گئیں