in

انٹارکٹیکا: دنیا کاسب سے بڑابرفانی تودہ آئس شیلف سے الگ

انٹارکٹیکا: دنیا کاسب سے بڑابرفانی تودہ آئس شیلف سے الگ

اسپین کے جزیرے میجورکا کے رقبے سے بڑا برفانی تودہ انٹارکٹیکا کے منجمد کنارے سے الگ ہو کر ویڈیل کے سمندر میں داخل ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین اسپیس ایجنسی نے بدھ کو بتایا کہ پانی کی سطح پر تیرنے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ ہے۔ انٹارکٹیکا کے منجمد کنارے سے الگ اس برفانی تودے کو سائنسدانوں کی جانب سے اے 76 کا نام دیا گیا ہے۔

یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق کوپرنیکس سینٹیل ون مشن نے اس بڑے برفانی تودے کی تصاویر لی ہیں۔ اس کی سطح کا رقبہ 4 ہزار 320 مربع کلومیٹر ہے اور اس کی لمبائی 175 کلومیٹر جبکہ چوڑائی 25 کلومیٹر ہے۔

رپورٹ بتایا گیا ہے کہ اس کے مقابلے میں اسپین کے مشہور سیاحتی جزیرے میجورکا کا رقبہ 3 ہزار 640 مربع کلومیٹر ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ اسپین کے جزیرے سے بھی بڑا ہے۔

اے 76 نام کا دنیا کا سب سے بڑا یہ برفانی تودہ انٹارکٹیکا کے رونے آئس شیلف سے الگ ہوا ہے اور یہ کرہ ارض پر موجود سب سے بڑا برفانی تودہ ہے۔

اس سے قبل بھی ایک تودہ ویڈیل کے سمندر میں تیر رہا ہے جس کا سائز تین ہزار 380 کلومیٹر ہے، جسے اے 23 اے کا نام دیا گیا تھا۔

سائنسدانوں نے رواں برس کے آغاز میں بتایا تھا کہ انٹارکٹیکا کا ایک اور برفانی تودہ جس نے جنوبی امریکا کے جنوبی حصے سے دور پینگوئن کے ایک جزیرے کو خطرے سے دوچار کیا تھا، اس کا زیادہ حصہ پگھل گیا ہے اور یہ کئی ٹکڑوں میں ٹوٹ چکا ہے۔

برف کے تودوں کا اپنی شیلف سے الگ ہونا ایک قدرتی عمل ہے تاہم کچھ برف کے شیلوز میں گزشتہ چند برسوں سے تیزی سے ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔ امریکی نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے اس کی وجہ موسمیاتی تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رنگ روڈ اسکینڈل: جرم ہونے سے پہلےپکڑلیا،علی زیدی

رنگ روڈ اسکینڈل: جرم ہونے سے پہلےپکڑلیا،علی زیدی

فواد چوہدری کا جون میں نئی فلم پالیسی دینے کا اعلان

فواد چوہدری کا جون میں نئی فلم پالیسی دینے کا اعلان