in

غزہ پر اسرائیلی حملے:جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

غزہ پر اسرائیلی حملے:جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورت حال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ممبران تنازعے کے حل اور کشیدگی کم کرانے سے متعلق بات چیت کریں گے۔ اجلاس بلانے کیلئے جنرل اسمبلی کے صدر وولکون بوزکیر نے اجلاس کی طلبی کا اعلامیہ بھی جاری کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس عرب گروپ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل ممبر کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے، جب کہ غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا گزشتہ ہفتے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا اور کوئی ٹھوس ردعمل سامنے نہ آ سکا تھا۔ چینی وزیرخارجہ کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔

فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ گئے ہیں۔ تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔

تیونس کے وزیر خارجہ سے تیونس میں طیارے کی ری فیولنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی پر مسلم امہ اضطراب میں ہے۔ پاکستان، فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب اسرائیل غزہ کشیدگی ختم کرانے کیلئے جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس آج اسرائیل جائیں گے۔ وہ فلسطینی وزیر اعظم سے ملنے راملہ بھی جائیں گے۔ علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے لندن میں ملاقات کی، جس میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جویریہ سعود ‘عورت گردی’میں مردوں کی نہیں چلنے دیں گی

جویریہ سعود ‘عورت گردی’میں مردوں کی نہیں چلنے دیں گی

ملتان سےکراچی جانے والی مسافر کوچ کوحادثہ، 13افراد جاں بحق

ملتان سےکراچی جانے والی مسافر کوچ کوحادثہ، 13افراد جاں بحق