in

دنیا میں پرندوں کی تعداد کتنی ہے؟

دنیا میں پرندوں کی تعداد کتنی ہے؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں پرندوں کی کل آبادی تقریباً 50 ارب ہے جبکہ ان میں سے چڑیائیں جو قریہ قریہ چہچہاتی نظر آتی ہیں صرف ان کی تعداد ایک ارب 60 کروڑ ہے۔

عام طور پرنظر آنے والی چڑیا کے علاوہ چڑیوں کی تین اور نسلیں بھی ہیں جن میں یورپ میں پائی جانی والی اسٹارلنگ اور بارن چڑیاں اور مینائیں بھی ہیں جن کی مجموعی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

لیکن چڑیوں کی بہت سی نسلیں نایاب ہیں ان میں 10 میں سے ایک نسل ایسی ہے جس کی تعداد 5 ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی ایک ٹیم کے مطابق پرندوں کی آبادی کے بارے میں اس تحقیق سے بہت سی معدوم ہونے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مدد ملے گی۔

Beautiful Wallpaper Birds

اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر کوری کالاگاہن کا کہنا ہے کہ ہمارا خاصا وقت اور مالی وسائل بنی نوع انسان کی فکر میں صرف ہوتے ہیں لیکن ہمیں ان حیوانات اور نباتات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے جن کے ساتھ ہم اس کرۂ ارض پر بستے ہیں۔

دنیا میں موجود پرندوں کی درست تعداد معلوم کرنا انتہائی پیچدہ عمل ہے اور اس کا کوئی حتمی جواب موجود نہیں ہے۔ ماضی میں لگائے جانے والے اندازوں کے مطابق 200 سے 400 ارب پرندے دنیا میں موجود ہیں اور ان کی 10 ہزار سے 13 ہزار تک مختلف نسلیں یا اقسام ہیں۔

25 Most Beautiful Birds In The World Pictures

آسٹریلیا کے تحقیق کاروں نے 9 ہزار 700 مخلتف نسلوں کے پرندوں کا تجزیہ کیا اور یہ ڈیٹا انہوں نے پرندوں کو پسند کرنے اور ان کا مشاہدہ کرنے والوں سے اکھٹا کیا جو انٹرنیٹ پر دستیاب تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بٹ کوائن کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پر

بٹ کوائن کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پر

کروناوائرس: ایشیاءکپ ٹی20 دوسری مرتبہ ملتوی

کروناوائرس: ایشیاءکپ ٹی20 دوسری مرتبہ ملتوی