in

اسرائیلی فضائی حملوں میں صحافی سمیت مزید 4فلسطینی شہید

Palestine killing

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق بدھ 19مئی کی صبح اسرائیل نے فضائی حملے کرتے ہوئے شدید بمباری کی جس کی وجہ سے کئی رہائشی عمارتیں مسمار ہوگئیں۔

جواب میں فلسطین کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی شہروں کی طرف مزید راکٹ فائر کیے گئے تاہم کوسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں مظاہروں اور ایک تاریخی عام ہڑتال کے دوران 4 دیگر فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی بمباری 9ویں روز بھی جاری، مزید 24فلسطینی شہید

غزہ میں 10مئی سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 219 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 63 بچے بھی شامل ہیں۔ حملوں میں تقریباً 1500 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹس کے نتیجے میں اسرائیل میں 2بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کم از کم 300 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستن سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور اسرائیل سے جلد از جلد جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا 

حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی اور شناختی کارڈبلاک کرنے پرہائیکورٹ برہم

حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی اور شناختی کارڈبلاک کرنے پرہائیکورٹ برہم