in

مدینہ منورہ دنیا کا ’صحت مند شہر‘ قرار

مدینہ منورہ دنیا کا ’صحت مند شہر‘ قرار

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ’صحت مند شہر‘ کے لیے جتنےعالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ منورہ میں وہ سب مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مدینہ منورہ کی آبادی 20لاکھ سے زیادہ ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ مدینہ نے ’صحت مند شہروں کا پروگرام‘ متعارف کرایا تھا۔

مدینے عالمی معیار کا صحت مند شہر بنانے میں مجموعی طور پر 22 سرکاری، چیریٹی اور رضاکار ایجنسیوں نے خدمات سرانجام دیں۔

شہر کے مربوط پروگرام میں تنظیم کے جائزے کے لئے الیکٹرانک پلیٹ فارم پر حکومتی ضروریات کو ریکارڈ کرنے کے لیے طیبہ یونیورسٹی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری بھی عمل میں لائی گئی۔

ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی سفارش کی کہ یونیورسٹی صحت کے شہروں کے پروگراموں میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھنے والی دیگر اداروں کو بھی تربیت فراہم کرے۔

اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا۔ جو فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت پروگرام چلائے گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا واقعی چنگان ماسٹر موٹرز کی 17 ہزار ایلسون محض دو دن میں بک گئیں؟ حقیقت سامنے آگئی

کیا واقعی چنگان ماسٹر موٹرز کی 17 ہزار ایلسون محض دو دن میں بک گئیں؟ حقیقت سامنے آگئی

KFC-vs-Foodpanda-Second-FIR-registered-after-clash-in-Rawalpindi

کےایف سی، فوڈپانڈا میں جھگڑا: دوسری ایف آئی آر درج