in

اسرائیلی وزیراعظم سے امریکی صدر کا فون پر رابطہ

اسرائیلی وزیراعظم سے امریکی صدر کا فون پر رابطہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے وائٹ ہاوس کے اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی کنارے میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کو باعزت طور پر جینے کیلئے اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ حالیہ صورت حال کے باعث بچوں سمیت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانیں گئیں۔ اُنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ کیا اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذاہب کے افراد کے لیے پُرامن ماحول کی خواہش کا اظہار کیا۔

جوبائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے اقدامات کی حمایت بھی کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے اعلان کردیا

جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے اعلان کردیا

عائزہ خان انٹرنیٹ صارفین کے دلوں پر بھی گھر کر گئیں اہم سنگ میل عبور کرلیا

عائزہ خان انٹرنیٹ صارفین کے دلوں پر بھی گھر کر گئیں اہم سنگ میل عبور کرلیا