in

امریکا: مسجد کےباہر نامعلوم افراد کی فلسطینیوں کیخلاف نفرت انگیزچاکنگ

امریکا: مسجد کےباہر نامعلوم افراد کی فلسطینیوں کیخلاف نفرت انگیزچاکنگ

امریکا میں موجود سما ٹی وی کے نمائندے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں واقع طیبہ اسلامک سینٹر  کی مسجد پر مظلوم فلسطینیوں کے خلاف نامعلوم افراد نے نفرت انگیز چاکنگ کی، جس میں انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد109ہوگئی، غزہ سرحدپرفوج میں اضافہ

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہیں جبکہ ممبر اسلامک سینٹر نے واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

دوسری جانب مسجد انتظامیہ نے چاکنگ کے جگہ عید مبارک کے بینرز آویزاں کردیے ہیں۔

یاد رہے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا کی ایما پر اتوار تک موخر کردیا گیا ہے۔

امریکانے سلامتی کونسل کااجلاس ملتوی کروادیا

واضح رہے اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 سے تجاوز کرچکی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قضاروزہ رکھنے کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، شبلی فراز

قضاروزہ رکھنے کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، شبلی فراز

وہ فلم جس میں انتہائی فحش سین عکسبند کروانے کے بعد مادھوری نے توبہ کر لی

وہ فلم جس میں انتہائی فحش سین عکسبند کروانے کے بعد مادھوری نے توبہ کر لی