in

اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد83ہوگئی، غزہ سرحدپرفوج میں اضافہ

اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد83ہوگئی، غزہ سرحدپرفوج میں اضافہ

اسرائیل نے فضائی فصائی حملوں کے بعد غزہ کی سرحد کے قریب فوج کو متحرک کرنا شروع کردیا، غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران شہید ہونیوالوں کی تعداد 83 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جمعرات کو غزہ کی سرحد کے ساتھ زمینی فوج جمع کرنا شروع کردی، حماس نے اسرائیل پر راکٹوں کی برسات جاری رکھی ہوئی ہے، جس کے بعد عالمی برادری نے فریقین پر برسوں بعد شروع ہونیوالی پرتشدد کارروائیاں بند کرنے پر زور دیا ہے۔

غزہ حکومت کی وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 83 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں، 487 افراد صہیونی جارحیت میں زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر کی شام سے غزہ پر 600 سے زیادہ فضائی حملے کئے جبکہ حماس نے اسرائیل کی طرف 1600 سے زیادہ راکٹ فائر کئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ سے داغا گیا ایک راکٹ تل ابیب کے قریب ایک عمارت پر گرا، جس میں 5 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

حماس کے راکٹ حملوں کے بعد جنوبی اسرائیل کے تمام شہروں میں سائرن بجائے گئے جس کے بعد ہزاروں افراد پناہ گاہوں کی جانب بھاگتے دکھائی دیئے۔

جمعرات کو ہی ایک اور فضائی حملے میں اسرائیل نے غزہ شہر کے قلب میں واقع 6 منزلہ رہائشی عمارت تباہ کردی۔ طبی حکام نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی میزائل حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی سرحد کے ساتھ جنگی فوج متحرک کرلی ہے جو زمینی کارروائیوں کی تیاری کے مختلف مراحل میں ہے، اگر اسرائیل زمینی کارروائی کرتا ہے تو اس کا یہ اقدام  2014ء اور 09-2008ء میں اسرائیل غزہ کی جنگوں کے دوران کئے گئے آپریشنز کی طرز پر ہوگا۔

غزہ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ وہ راتوں رات متعدد افراد کی پراسرار ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہے ہیں جن کے بقول ان کی موت زہریلی گیس کے باعث ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی حتمی نتیجہ برآمد ہونا باقی ہے۔

تشدد میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر واشنگٹن نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے ساتھ بات چیت کیلئے اپنے خصوصی ایلچی ہیڈی امر کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ متھیرا کے والد انتقال کرگئے

اداکارہ متھیرا کے والد انتقال کرگئے

عیدالفطر کے موقع پر بشریٰ انصاری کی جذباتی پوسٹ

عیدالفطر کے موقع پر بشریٰ انصاری کی جذباتی پوسٹ