in

کروناوائرس: بچوں کو نقد عیدی دینےپر پابندی عائد

کروناوائرس: بچوں کو نقد عیدی دینےپر پابندی عائد

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق عیدالفطر کے دوران کرونا وبا کے پیش نظر پانچ احتیاطی تدابیرکا اعلان کیا گیا ہے، جس میں اہم بات بچوں کو نقد عیدی دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

امارات میں صحت کے شعبے کے ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے بتایا کہ رواں سال عید الفطر کے موقع پر5 ایس اوپیز کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات درج ذیل ہیں۔

بچوں میں عید تقسیم کرنے سے پرہیز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بینکوں کےذریعے بھی عیدی کےلین دین پرپابندی ہوگی تاہم آن لائن ذرائع استعمال کیےجاسکتے ہیں۔

 ضعیف اور بیماری میں مبتلا افراد کے ساتھ بیٹھتے وقت ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 اجتماعات سے پرہیز اور لوگوں کو عید اپنے گھروں میں گزارنے کی تاکید کی گئی ہے۔

 پڑوسیوں کے مابین تحائف اور کھانے پینے کے تبادلے سے منع کیا گیا ہے۔

 رشتہ داروں اوردوستوں کو ویڈیو کال کےذریعے عید کی مبارکباد پیش کرنے کا آپشن اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عید کےپہلے، دوسرےروز ویکسینیشن سینٹرز بندرہیں گے

عید کےپہلے، دوسرےروز ویکسینیشن سینٹرز بندرہیں گے

یواےای: پاکستانی مسافروں پرعارضی پابندی عائد

یواےای: پاکستانی مسافروں پرعارضی پابندی عائد