in

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج اورفلسطینیوں کےدرمیان دوبارہ جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج اورفلسطینیوں کےدرمیان دوبارہ جھڑپیں

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کے مقامی طبی کارکن کا کہنا ہے کہ القدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد کے اسرائیلی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے والے فلسطینی ہلال احمد کے ترجمان نے بتایا کہ تازہ جھڑپوں میں القدس اور اس کے اطراف میں 53 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں‌پر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا گیا۔

عالمی برادری فلسطینیوں پرفوری مظالم رکوائے، عمران خان

فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہفتے کی شام بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان الشیخ جراح، باب العامود اور باب الزاھرہ کے مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

درایں اثنا یورپی یونین نے ہفتے کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ القدس میں فلسطینیوں پرحملوں کا سلسلہ بند کرے اور پولیس کو تشدد سے روکے۔

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ تشدد، اور تشدد پر اکسانا دونوں ناقابل قبول ہیں۔ جرائم کا ارتکاب کرنے والے تمام عناصر اور فریقوں‌کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ یورپی یونین اسرائیل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ القدس میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اسرائیل سے ٹھوس اور فوری اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نےمسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی تھی اور دفتر خارجہ نے مطالبہ کيا ہے کہ عالمی برداری فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات کرے۔

مسجداقصیٰ پر اسرائیلی فوج کاحملہ، تقریباً 200 نمازی زخمی

جمعہ کو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں تقریباً 200 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے، جن میں 80 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عالمی برادری فلسطینیوں پرفوری مظالم رکوائے، عمران خان

عالمی برادری فلسطینیوں پرفوری مظالم رکوائے، عمران خان

سندھ: سب سےبڑے کرونا ویکسینینشن سینٹر کا افتتاح

سندھ: سب سےبڑے کرونا ویکسینینشن سینٹر کا افتتاح