in

بھارت کا انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کرونا سے ہلاک

بھارت کا انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کرونا سے ہلاک

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سروسز اسپتال میں 61سالہ چھوٹا راجن کی موت ہوئی۔

دوسری جانب دہلی پولیس نے چھوٹا راجن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

چھوٹا راجن کو پولیس نے 2015میں انڈونیشیا سے گرفتار کیا تھا اور وہ تہاڑ جیل میں قید تھا۔ سال 2011 میں بھارتی عدالت نے صحافی جیوترمائیدے کے قتل کے جرم میں چھوٹا راجن کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

چھوٹا راجن پر ممبئی میں قتل اور بھتہ خوری کےکم از کم70 مقدمات درج تھے، ممبئی میں اس کے خلاف درج تمام مقدمات سی بی آئی کو منتقل کردیے گئے تھے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ چلانے کےلیے ایک خصوصی عدالت قائم کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کرونا کی تشخیص کے بعد بھارتی گینگسٹر کو26 اپریل کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shehbaz-Sharif-October-5-ONLINE

شہباز شريف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

نیپرا نے بجلی کی قیمت 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی قیمت 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی