in

نقاب پرپابندی: سوئزرلینڈ میں 7مارچ کو عوامی ریفرنڈم ہوگا

نقاب پرپابندی: سوئزرلینڈ میں 7مارچ کو عوامی ریفرنڈم ہوگا

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سوئس حکومت نے ووٹرز کو تجویز دی ہے کہ 7مارچ کے ریفرنڈم کو مسترد کردیں کیونکہ اس طرح کی پابندی سے سیاحت کو متاثر کرسکتی ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں براہ راست جمہوریت کے نظام کے تحت آئین میں کسی قسم کی تبدیلی کی تجویز مقبول ووٹ کے ذریعے ممکن ہوتی ہے اور اگر ایک لاکھ سے زائد ووٹرز حق میں دستخط کرتے ہیں تو کامیابی تصور کی جاتی ہے۔

حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘سوئٹزرلینڈ میں بہت کم لوگ پورے چہرے کا نقاب کرتے ہیں’۔

حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ چہرے پر نقاب کرنے والی اکثر خواتین سیاح ہوتی ہیں اور ملک میں بہت کم وقت گزارتی ہیں۔

اس سے قبل سوئٹزرلینڈ کے علاقوں مونٹریوکس اور جنیوا جیل کے اطراف سمیت وسطی سوئزرلینڈ میں انٹرلیکن سمیت دیگر مقامات میں مسلمان سیاحوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور ان میں خاص کر عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاح ہوتے ہیں۔

اس سے قبل فرانس اور ڈنمارک نے ملک کی سیکیولر روایات کو برقرار رکھنے اور خواتین کے خلاف امتیازی سلوک ختم کرنے کیلیے نقاب پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ایگرکنگر کومیٹی کے ساتھ دائیں بازو کی سوئس پیپلزپارٹی (ایس وی پی) بھی شامل ہے، جو 2009میں میناروں کی تعمیر پر پابندیوں کے بھی پیچھے تھے اور اس کے حق میں 60 فیصد ووٹ پڑے تھے۔

سوئزرلینڈ کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک کی کل آبادی 86لاکھ ہے جبکہ تقریباً 5فیصد آبادی مسلمان ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ

یہ کس معروف ترین اداکارہ کی لڑکپن کی تصویر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

یہ کس معروف ترین اداکارہ کی لڑکپن کی تصویر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا