in

ٹرمپ کو ڈرون حملے میں مارنے کی دھمکی

ٹرمپ کو ڈرون حملے میں مارنے کی دھمکی

ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ٹوئٹر نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آیت اللہ خانہ ای نے ’آرٹ ورک‘ شیئر کیا ہے جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والا ایک شخص گالف کھیل رہا ہے جبکہ اس آرٹ ورک میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ یہ منظر اوپر سے یعنی ڈرون کمیرے کی مدد سے محفوظ کیا گیا ہے۔ زمین پر ایک جدید ڈرون کا سایہ بھی نظر آرہا ہے۔

اس آرٹ ورک پر فارسی میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی گزشتہ ماہ کی گئی ایک ٹویٹ کا متن بھی درج ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ “بدلہ ناگزیر ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور اس کا حکم دینے والوں سے انتقام لیں گے۔

سپریم لیڈر نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ اگرچہ قاتل جنرل سلیمانی کے جوتے کے برابر بھی نہیں لیکن قاتل نے جاتے جاتے ایک ایسی غلطی کی جس کا لازمی بدلہ لیا جائے گا۔

اس ٹوئٹ کے کچھ دیر بعد ٹوئٹر نے آیت اللہ علی خامنہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا مگر سماء ڈیجیٹل نے اس ٹوئٹ کو پہلے ہی محفوظ کیا تھا۔

ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو گزشتہ برس 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ساتھی سمیت قتل کردیا گیا تھا جس پر ایران نے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈی ایچ اے ’مافیا کلب‘ گرفتار، گاڑی بھی بند

ڈی ایچ اے ’مافیا کلب‘ گرفتار، گاڑی بھی بند

سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

سونے کی قیمت میں بڑی کمی