in

بیٹی نےکرونا ویکسین لگائی تو تاثیر روح تک اترگئی

بیٹی نےکرونا ویکسین لگائی تو تاثیر روح تک اترگئی

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک شہری ترکی العتیبی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لے لی ہے۔ انہیں ویکسین ان کی اپنی بیٹی دانا العتیبی نے لگائی جو رضاکارانہ طور پر نرس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ترکی العتیبی کا کہنا ہے کہ چوں کہ انہیں ویکسین ان کی پیاری بیٹی نے لگائی اس لیے انہیں اس کی تاثیر اپنی روح میں اترتی محسوس ہوئی۔

دانا العتیبی نے انتہائی محبت سے والد کو کرونا ویکسین کا دوسرا ڈوز لگانے کے بعد پیار سے ان کے سر پر بوسہ دیا جس پر ان کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی تاثیر انہیں اپنی روح میں محسوس ہوئی جس پر وہ اللہ کے احسان مند ہیں۔

ترکی العتیبی کا کہنا تھا کہ ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک لینے کا عمل انتہائی شاندار اور بے مثال تھا۔ انہوں‌ نے بتایا کہ ان کی بیٹی ریاض میں ایک ڈینیٹل کلینک پر ایک رضا کار نرس کے طور پر کام کرتی ہے

اور اس نے کچھ عرصے سے شہریوں کو کرونا ویکسین دینے کی رضا کارانہ خدمات انجام دینا شروع کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی بیٹی شہریوں میں کرونا کی ویکسین پہنچا کر ان کی جانیں بچانے میں پیش پیش ہے۔

ترکی العتیبی نے مملکت میں شہریوں اور مقیم افراد کو کرونا کی ویکسین کی بروقت فراہمی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب کرونا ویکسین لگانے والے اولین ممالک میں شامل ہے جو حکومت کی عوام کی خدمت کے جذبے اور ان کی جانوں کے تحفظ کے عزم کا زندہ ثبوت ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

کارڈسے رقم نکلوانے کی حدسے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت