in

لیری کنگ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لیری کنگ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ٹرمپ سمیت کئی معروف شخصیات کے انٹرویوز کرنے والے ایوارڈ یافتہ ٹی وی میزبان لیری کنگ 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، سی این این پر ان کا پروگرام لیری کنگ لائیو دنیا بھر میں مشہور تھا۔

امریکی میڈیا نے لیری کنگ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ معروف ٹی وی میزبان لاس اینجلس کے اسپتال میں 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصہ قبل کرونا وائرس میں بھی مبتلا ہوئے تھے۔

امریکا سمیت دنیا بھر میں اپنے منفرد اور بے باک انداز کے باعث پسند کئے جانیوالے ریڈیو، ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کے میزبان لیری کنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت فلم، ٹی وی، کھیل، سیاست اور کاروبار کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے انٹرویوز کئے۔

لیری کنگ نے اپنے مشہور زمانہ پروگرام ’’دی لیری کنگ شو‘‘ کی 1978ء سے 1994ء تک میزبانی کی جبکہ سی این این پر ان کا پروگرام ’’دی یری کنگ لائیو‘‘ 1985ء سے 2010ء تک نشر کیا گیا۔

لیری کنگ حالیہ سالوں میں اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو پروگرام کررہے تھے، ان کا آخری پروگرام 2 ہفتے قبل نشر ہوا تھا، وہ کینسر اور شوگر سمیت مختلف بیماریوں سے لڑ رہے تھے۔

لیری کنگ کو ان کے منفرد انداز پر ایمی سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

لیری کنگ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950ء کی دہائی میں مقامی اخبار میں صحافت اور ریڈیو ڈی جے کے طور پر کیا تھا۔ ان کے دو جوان بچے بیٹا اینڈی اور بیٹی چھائیا بھی رواں ماہ انتقال کر گئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، آج کے کرنسی ریٹ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، آج کے کرنسی ریٹ

کے ایف سی اسٹاف اور فوڈپانڈا رائیڈرز کے مابین جھگڑا

کے ایف سی اسٹاف اور فوڈپانڈا رائیڈرز کے مابین جھگڑا