in

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کو کورونا ویکسین کی آگاہی دینے کے لیے کارٹونز کا سہارا لے لیا

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کو کورونا ویکسین کی آگاہی دینے کے لیے کارٹونز کا سہارا لے لیا

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کو کورونا ویکسین کی آگاہی دینے کے لیے کارٹونز کا …

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمو ر علی خان کو کورونا ویکسین کی آگاہی دینے کے لیے معروف ٹام اینڈ جیری کارٹون کا سہارا لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اس حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔جس میں   ٹام اینڈ جیری کارٹون کا ایڈٹ کردہ کلپ شیئر کیا گیا ہے۔کلپ میں  بندوق پکڑے ٹام کو کورونا وائرس دکھایا گیا ہے اور جب وہ جیری یعنی مدافعتی نظام  پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ویکسین کی پہلی ڈوز اور پھر دوسری ڈوز کی صورت میں مزید طاقتور جیری سامنے آجاتا ہے جسے دیکھ کر ٹام یعنی کورونا وائرس گھبرا کر بھاگ جاتا ہے۔

کلپ کے کیپشن میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ  جوکچھ ہورہا ہے اسے بچے بھی محسوس کررہے ہیں اور وہ پریشان ہیں، میں اور سیف اپنے بیٹے تیمور کو اس کے ذریعے ویکسین کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کرنے کوشش کررہے ہیں اور بتارہے ہیں کہ سب ویکسین کیوں لگوارہے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Punjab By Elections

این اے249: پولنگ کاوقت ختم، ووٹوں کی گنتی

جائیداد کا تنازعہ بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جائیداد کا تنازعہ بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا